• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات بھاری مالیت کا سامان جل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی بسم اللہ چوک کے قریب گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق آگ پرانے کپڑوں کے گودام میں لگی تھی، گودام میں رکھا پرانا کپڑا اور دیگر سامان خاکستر ہوگیا،رنچھورلائن گھاس منڈی میں لکڑی کے گودام سے متصل عمارت میں آگ لگ گئی، فائرفائٹرز نے گھنٹے میں قابو پالیا ، ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق آگ عمارت کی ڈک میں پڑے کچرے میں لگی تھی جس نے ایک گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، گھریلو سامان جل کر تباہ ہوگیا ۔