کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 50سالہ جمیل جاں بحق اور 40سالہ اکمل ولد اعظم زخمی ہوگیا، دونوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا ۔