• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ اور دیگر واقعات میں بچی سمیت 4 افراد زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شرافی گوٹھ مانسہرہ کالونی میں چھری کے وار سے 56 سالہ مکراب ولد یار محمد زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی تنازع کا شاخسانہ ہے، اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ سندھی گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 7 سالہ زینب دختر شان زخمی ہو گئی ، فرنٹیئر کالونی نمبر ایک کیکر گراؤنڈ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 25 سالہ جواد ولد سرزمین خان زخمی ہو گیا، علاوہ ازیں سٹی کورٹ تھانے کی حدود میں تیز دھار آلے کے وار سے 18 سالہ شکیل ولد جمیل زخمی ہوگیا۔