کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران طلبہ کے لئے مفت اے آئی سمر کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر وزیر مملکت و وزیر اعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون، دانیال ناگوری اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، گورنر سندھ نے کہا کہ سمر کیمپ کے ذریعے طلبہ کو جدید مصنوعی ذہانت کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں مستقبل کی ضروریات کے مطابق مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے، بچوں کو کم عمری سے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے،اس موقع پر دانیال ناگوری نے بتایا کہ اے آئی سمر کیمپ میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و طالبات گورنر سندھ کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔