• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہا ہے،سعیدگل

پشاور( لیڈی رپورٹر)الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق ختم کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا، سعید گل نے د حوا لور سول سو سائٹی آرگنا ئزیشن کے وفد کی صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کے دورانِ کیا۔ د حوا لور کی طرف سے 15خواتین ممبران نے آگاہی کی غرض سے دورہ کیا۔ اور اس نشست میں د حوا لور کی چیف ایگزیکٹو آفیس خورشید بانو اور پروگرام ڈائریکٹر شوانہ شاہ، جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آ فریدی، کے علاوہ ڈائریکٹر الیکشنز محمد ندیم خان نے شرکت کی۔ اور لیگل ٹیم لیڈر مہوش ثناء سمیت 15خواتین کمیونٹی لیڈرز نے شرکت کی صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ وفد کے ارکان سے آگاہی پروگرام کے پیغام کو اپنی کمیونٹی میں اچھے طریقے سے پہنچادیں تا کہ الیکشن کمیشن کی آواز زیادہ سے زیادہ گھرانوں تک پہنچ سکے۔صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا کے دفتر میں وفد کے لئے تفصیلی بریفگ/ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جو ڈپٹی ڈائریکڑ ٹریننگ ظہیر احمد سہیتو اور دیگر آفسران نے انجام دیا۔
پشاور سے مزید