ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیشگی الرٹس سے گلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچ گئیں، ہنزہ نگر میں گلیشیئر کے پھٹنے اور ریلے کی وارننگ دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وارننگ کے بعد مقامی آبادی کو فوراً محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 5 جون کی رات 8 بج کر 52 منٹ پر ہِسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہِسپر گلیشیئر سے نکلنے والا پانی ریلے میں تبدیل ہوگیا تھا، آبادی کی بروقت منتقلی کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔