• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرتی آبنائے سے متصل ریاست کو بحری راستے بند کرنے کا اختیار نہیں، قطر

فوٹو: قطری میڈیا
فوٹو: قطری میڈیا 

قطر کا کہنا ہے کہ قدرتی آبنائے سے متصل ریاست کو وہاں سے گزرنے والے بحری راستے کو بند کرنے کا اختیار نہیں، اس وقت توانائی مصنوعات کی برآمدات کے لیے کوئی خصوصی انتظامات موجود نہیں۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے خطے کی سپلائی چینز کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، خطے کے رہنماؤں اور تنازع میں شامل فریقین کےدرمیان رابطے جاری ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اب تک صرف دو ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کر سکتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ بحری ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہے۔

قطر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،  پاکستان نے فریقین کو قریب لانے اور حل تلاش کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، سفارتی کوششیں فریقین کو قریب لانے اور حل تلاش کرنے میں سنجیدگی ظاہر کرتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید