امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ میناب کا اسکول ایران کے کروز میزائل کے ایک فعال اڈے پر واقع تھا۔
امریکی سینیٹ کمیٹی کے سامنے بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ ایران کے علاقے میناب میں لڑکیوں کے اسکول میں دھماکے کی امریکی فوجی تحقیقات پیچیدہ ہیں۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے اسکول کی تباہی کی ممکنہ ذمہ دار امریکی افواج تھیں۔
پینٹاگون نے ابتدائی رپورٹ کے بعد واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ میناب اسکول پر امریکی حملے کا واقعہ 28 فروری کو پیش آیا تھا۔
میناب اسکول حملے میں بیشتر کم عمر لڑکیوں سمیت 168 بچے شہید ہوئے تھے، جبکہ اسی دن امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای بھی شہید ہوئے تھے، جس کے بعد ایران امریکا اور اسرائیل میں باقاعدہ جنگ شروع ہوئی تھی۔