پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے میںراضی نامے کیلئے جانے والے 27سالہ ایف سی اہلکارکو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ،مقتول چھٹی پر گھرآیا تھا جسے ملزموں نے نشانہ بنایا۔ایف سی اہلکار کے قتل کا واقعہ فضل دین گڑھی کے علاقے میں پیش آیا ۔نورگل نے مچنی گیٹ پولیس کو رپورٹ کی کہ وہ بیٹے محمد کامران کے ہمراہ موٹر سائیکل پر مشران جرگہ کی طلبی پر راضی نامہ کی خاطر دارمنگی جارہے تھے جائے وقوعہ پرمسلح افرادنے ان پر فائرنگ کی جس سے بیٹا کامران جاں بحق جبکہ وہ محفوظ رہا۔۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔