• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کوششوں سے امریکی قید سے رہائی پانے والے 20 ایرانی ملاح وطن واپس پہنچ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز  پر سوار 20 ایرانی ملاح سفارتی کوششوں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی ملاحوں کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ان کے پاکستانی و سنگاپوری ہم منصبوں کے درمیان کی گئیں۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سیلرز کی رہائی کے لیے پاکستان کے انسان دوست اور خیر سگالی کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

ایرانی سفیر نے یہ بھی کہا ہے کہ سیلرز کی واپسی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر متعلقہ اداروں کی انتھک کوششوں پر تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید