• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیج اداکارہ آئمہ خان شوہر سمیت گرفتار

ڈیڑھ سالہ بچے کے اغواء کے الزام میں اسٹیج اداکارہ آئمہ خان اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچے کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔

آئمہ خان کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، شوہر کے ساتھ مل کر بچے کو اغواء کیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈیڑھ سالہ بچہ دو دن قبل نواحی علاقے کڑی جمنداں سے اغواء کیا گیا تھا۔

Entertainment سے مزید