• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کی ترجیح ایران کے ساتھ مذاکرات ہے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو : فائل فوٹو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو : فائل فوٹو 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ترجیح ایران کے ساتھ مذاکرات ہے۔

اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی جانب پیش رفت ہوئی ہے، آنے والے چند گھنٹوں اور دنوں میں صورتحال دیکھیں گے۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم چھوڑنے کے بدلے پابندیوں میں نرمی نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، اُس کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں، تہران کے ساتھ معاہدہ ابھی حتمی مرحلے تک نہیں پہنچا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر امریکا ابھی مطمئن نہیں، تہران کا خیال تھا کہ وہ اس معاملے کو لٹکا کر مجھے تھکا دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید