ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا ایران کی بحری ناکا بندی ختم کرے گا، جبکہ ایران ایک ماہ کے اندر آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کردے گا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق مجوزہ معاہدے میں فوجی بحری جہاز شامل نہیں ہوں گے اور عمان کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں بحری راستوں کا انتظام ایران خود سنبھالے گا۔
رپورٹس کے مطابق اگر 60 روز کے اندر معاہدہ طے پا گیا تو اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابند قرارداد کی شکل دی جائے گی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میمورنڈم فریم ورک تاحال حتمی نہیں ہے، ایران نے واضح کیا ہے کہ ٹھوس تصدیق اور عملی ضمانتوں کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔