جنوبی افریقہ نے عالمی عدالتِ انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو مقبوضہ غزہ پٹی میں فوجی کارروائیاں بند کرنے کا حکم دے۔
عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والی وکیل نے کہا کہ اسرائیل کے حکومتی اور فوجی عہدیداروں کی کھلی انسانیت سوز اور نسل کشی پر مبنی زبان اور زمین پر اسرائیلی فوج کے اقدامات کے باوجود عالمی برادری فلسطینی عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کی ہولناکی ہمارے موبائل فونز، کمپیوٹرز اور ٹی وی اسکرینوں پر براہِ راست نشر ہو رہی ہے۔
جنوبی افریقہ کی نمائندہ وکیل نے یہ بھی کہا کہ تاریخ میں یہ پہلی نسل کشی ہے، جس میں متاثرین خود اپنی تباہی کو رئیل ٹائم میں نشر کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس بے بس امید کے ساتھ کہ شاید دنیا اُنہیں بچانے کے لیے کچھ کرے۔