• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن تہران کو کسی قسم کی فوری پابندیوں میں نرمی دینے پر تیار نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق متضاد بیانات کے درمیان واضح کیا ہے کہ واشنگٹن تہران کو کسی قسم کی فوری پابندیوں میں نرمی یا مالی ریلیف دینے پر تیار نہیں۔

الجزیرہ کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر امریکا کے حوالے کرے گا اور اس کے بدلے کوئی پابندی ختم نہیں کی جائے گی۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کی موجودہ تجاویز سے مطمئن نہیں اور ضرورت پڑنے پر’کام مکمل‘ کرنے کے لیے مزید کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے تقریباً 440 کلوگرام افزودہ یورینیم سے دستبردار نہیں ہوگا۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں آبنائے ہرمز، اقتصادی پابندیاں اور سمندری راستوں کے کنٹرول جیسے معاملات پر بھی شدید اختلافات برقرار ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک مجوزہ معاہدے کے تحت امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا جبکہ ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت بحال کرے گا تاہم وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ کو ’من گھڑت‘ قرار دے دیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول قبول نہیں کرے گا اور اگر عمان نے ایران کے ساتھ مل کر اس راستے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی تو سخت ردِعمل دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ فروری میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد خطے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ عالمی تیل تجارت متاثر ہونے سے توانائی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید