• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزل کی سچی کتاب مکمل، مقبول شاعر بشیر بدر انتقال کرگئے

غزل کی سچی کتاب مکمل ہو گئی، الفاظ کا جادو تھم گیا، زندگی میں قبر سے کم زمین ملنے کا شکوہ کرنے والے شاعر بشیر بدر 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بشیر بدر جدید اردو غزل کے مقبول اور معتبر شاعر تھے، وہ تقریباً ایک دہائی صاحب فراش رہنے کے بعد آج بھوپال میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بشیر بدر طویل عرصہ سے دماغ کے عارضے میں مبتلا تھے۔

انہوں نے محبت، تنہائی، ہجرت اور انسانی جذبات کو اپنی شاعری میں سادگی کے ساتھ بیان کیا۔

بھارتی حکومت نے انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا تھا، پوری دنیا کے ادبی حلقوں میں انتقال کی خبر کے بعد سوگ کی فضا چھاگئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید