• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے بیشتر ایرانی تجاویز مان لی ہیں، ایران

رکن ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ امور فدا حسین مالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے تازہ بات چیت میں بیشتر ایرانی تجاویز مان لی ہیں۔

تہران سے جاری بیان میں فداحسین مالکی نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

رکن ایرانی پارلیمانی کمیشن برائےقومی سلامتی و خارجہ امور نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ تازہ بات چیت میں بیشتر ایرانی تجاویز مان لی گئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو اب تشویش ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے وفا نہ کرنے کی عادت پر ہے، جس کا مظاہرہ حالیہ دنوں میں اکثر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے نیوز ویب سائٹ کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ نے اپنی خبر میں کہا تھا کہ امریکا ایران میں جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ ہوگیا، ایران نے امریکا سے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کی حامی بھرلی ہے۔

نیوز رپورٹ میں مزید کہا تھا کہ امریکا ایران مفاہمت پر صدر ٹرمپ کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید