امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ریڈلائنز واضح کی ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خزانہ سے 60 روزہ جنگ بندی کےلیے مفاہمتی یادداشت سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔
اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم سے دستبردار ہونا اور آبنائے ہرمز کو کھولنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ریڈ لائنز واضح کی ہیں، امریکی صدر ایران معاملے پر بری ڈیل نہیں کریں گے۔
امریکی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ایران سے پابندیاں اٹھانے کا معاملہ ابھی ٹیبل پر نہیں ہے، آبنائے ہرمز کھلنے اور ایران کے یورینیم حوالے کرنے سے پہلے پابندیاں ہٹانے پر کوئی بات نہیں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج صبح عمان کے سفیر سے بات کی ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آبنائے ہرمز پر کسی قسم کا ٹول نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔