• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، محمود اچکزئی

محمود خان اچکزئی : فائل فوٹو
محمود خان اچکزئی : فائل فوٹو 

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان کو پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

چمن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی خطے میں امن و ترقی کی ضمانت بن سکتے ہیں، سرحدی علاقوں میں ٹریڈ فری زون قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک کو سیاسی و انتظامی مسائل سے نکالنے کا واحد حل 73ء کے آئین کی بحالی میں ہے، منتخب پارلیمنٹ کو ہی طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرنا ہوگا۔

سربراہ  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا کہ قبائل کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ٹیکس میں رعایت دینے کی ضرورت ہے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقوام کو برابری کے حقوق دینے کی ضرورت ہے، چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

قومی خبریں سے مزید