کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں مبینہ جعل سازی سے متعلق نیب نے جاری انکوائری میں اہم شواہد حاصل کر لیے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دی گئی ہے اور اگلے مرحلے میں جعل سازی میں ملوث ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے جعل سازی کا شکار افراد کی تلاش شروع کر دی ہے، کچھ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور ایل ای آر پی افسران جعل سازی اور دھوکا دہی میں ملوث ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر تیار کردہ پلاٹس کی فائل فروخت کی ہیں، جعل سازی کا نشانہ بننے والے شہری نیب کراچی سے رابطہ کریں۔