وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد العیسٰی سے مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر علاقائی امور سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلامی شعور و بیداری کو فروغ دینے میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سعودی حکومت نے رواں سال حجاج کرام کی دیکھ بھال کے لیے شاندار انتظامات کیے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حجاج کے لیے بہترین انتظامات پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اسلامی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔