• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: افغان کمیونٹی کا طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں افغان کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برلن میں سیکڑوں افغان شہریوں نے طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرے میں مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افغان باشندوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق برلن مظاہرے میں شرکاء نے ’طالبان مردہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے طالبان رجیم کی جانب سے خواتین کی تعلیم اور روزگار پر عائد کی گئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عالمی مداخلت کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی ناقص اقتصادی پالیسیوں سے افغانستان میں غربت اور بے روزگاری بے انتہا بڑھ چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید