عالمی شہرت یافتہ ہانگ کانگ کے مارشل آرٹسٹ، اداکار اور فلم ساز جیکی چن کا ایک مختصر مگر دل جیت لینے والا ردِعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
چین کے خوبصورت شہر گولن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایک پاکستانی مداح نے جیکی چین کو مخاطب کرتے ہوئے لو فرام پاکستان کہا، جس پر اداکار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہیلو پاکستان۔
جیکی چین کے اس مختصر جواب نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔
تقریب میں جیکی چین کو باضابطہ طور پر گلوبل ایمبیسیڈر برائے چائنا ٹریول مقرر کیا گیا تھا، جس میں تقریباً 2 ہزار افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جیکی چین عالمی سیاحوں کو چین کی سیاحت کی جانب راغب کرنے والی نئی مہم کا چہرہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ جیکی چین دنیا بھر میں اپنی ایکشن فلموں، شاندار اسٹنٹس اور مارشل آرٹس کی مہارت کے باعث پہچانے جاتے ہیں، چین میں انہیں ایک لیجنڈ کا درجہ حاصل ہے اور ان کی عوامی تقریبات میں ہزاروں مداح شرکت کرتے ہیں۔