میکسیکن انفلوئنسر پاؤلا مارکیز گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ پاؤلا مارکیز کی لاش 30 مئی کو ان کے گھر کے اندر سے ملی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران خودکشی اور قتل کے پہلوؤں کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاؤلا مارکیز کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے۔
وہ سوشل میڈیا پر لائف اسٹائل اور سفر سے متعلق تفصیلات پوسٹ کرتی تھیں۔