• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں: مشیر اماراتی صدر انور قرقاش

متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش---فائل فوٹو
متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش---فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجِ عرب سے یمن، لبنان، عراق تک سب ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چُکا رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں سلامتی، استحکام، خوشحالی کی قیمت پر کوئی ریاست کردار ادا نہیں کر سکتی۔

انور قرقاش کا کہنا ہے کہ اب معاملات کا جائزہ لینا ضروری اور ناگزیر ہے اور  یہ واضح بنیادوں پر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خود مختاری کے احترام، اچھی ہمسائیگی اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید