• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑی، ایرانی حکومت کا زوال ناگزیر ہے: نیتن یاہو

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران حالیہ تنازع کے دوران بہت بھاری قیمت ادا کر چکا ہے اور موجودہ ایرانی نظام اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں جا سکے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران پہلے ہی ایک بہت بھاری قیمت ادا کر چکا ہے، ایران میں دہشت گردی پر مبنی اس نظام کی بنیادیں ہل چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت دوبارہ پہلے جیسی نہیں بن سکے گی اور اس کا زوال ناگزیر ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ حالیہ تنازع کے باوجود ان کی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید