• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روانڈا معاہدہ: برطانیہ عالمی عدالت میں کامیاب، کروڑوں پاؤنڈ ادائیگی سے بچ گیا

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

برطانیہ نے افریقی ملک روانڈا کے ساتھ منسوخ کیے گئے پناہ گزینوں کے معاہدے سے متعلق مقدمے میں عالمی عدالت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ہالینڈ میں قائم بین الاقوامی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ برطانیہ کو روانڈا کو منسوخ شدہ معاہدے کے تحت لاکھوں پاؤنڈ کی اضافی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس معاہدے کو منسوخ کر دیا تھا، یہ معاہدہ سابق کنزرویٹو حکومت نے کیا تھا جس کے تحت برطانیہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے پناہ کے متلاشیوں کو روانڈا منتقل کیا جانا تھا اور اس کی میزبانی کے بدلے روانڈا کو ادائیگی کی جانی تھی۔

روانڈا حکومت نے برطانیہ کے خلاف 100 ملین پاؤنڈ سے زائد رقم کے دعوے کی کوشش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ برطانیہ معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

برطانیہ کی نمائندگی کرنے والے وکلاء نے 3 روزہ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ لیبر حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد منصوبہ ختم ہو چکا ہے، اس لیے مزید ادائیگیوں کی کوئی ذمے داری باقی نہیں رہتی اور روانڈا کسی بھی قسم کی مالی ریلیف کا حقدار نہیں ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید