لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کی روشنی میں ایک ہنگامی پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹی بائیوٹک دوا ʼAzomax 500mgʼین (Azithromycin) کے بیچ نمبر H5596 کو جعلی قرار دیا ہے۔ یہ دوا بظاہر M/s AGP Limited کی تیار کردہ بتائی گئی تھی، جسے لاہور کے رائے ونڈ روڈ پر واقع ʼFazal Dins Pharma Plusʼ کی برانچ ʼMeditrust Pharmacyʼ سے برآمد کیا گیا ہے۔