• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ سوسائٹیز یونیورسٹی کا ہم نصابی ماحول کو فعال بنانے میں بنیادی کردار ، وائس چانسلر یو ای ٹی

لاہور (خبرنگار ) یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ سوسائٹیز یونیورسٹی کے ہم نصابی ماحول کو فعال اور مؤثر بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ نے یونیورسٹی کی تمام طلبہ سوسائٹیز کے صدور سے ایک خصوصی اور تعاملی اجلاس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سرگرمیوں، کیمپس کی ترقی، تعلیمی معیار میں بہتری، تحقیقی فروغ اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کے وژن اور مختلف منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

لاہور سے مزید