لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی ویژن ʼʼاپنا کھیت اپنا روزگارʼʼ اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال (سکروٹنی) کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسکیم کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی مقررہ تاریخ ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد اب تحصیل لیول پر قائم سکروٹنی کمیٹیاں ریکارڈ کی چھان بین کر رہی ہیں۔اس سلسلے میں نبیل جاوید، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی صدارت میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی کچی آبادی محمد شاہد، سیکرٹری کالونیز امیر حسن، ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) اکرام اللہ حق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔