لاہور ( جنرل رپورٹر ) عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے تمباکو نوشی کے خلاف مؤثر اقدامات اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں وزارتِ قومی صحت کے ٹوبیکو کنٹرول سیل اور سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (SDPI) کے سینئر محقق ڈاکٹر وسیم افتخار جنجوعہ کو مشترکہ طور پر ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے 2026 ایوارڈ سے نواز دیا۔