• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کراچی کے وفد کا انڈسٹریل وزٹ کے سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ

لاہور(خبرنگار) پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کراچی کے وفد نے انڈسٹریل وزٹ کے سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد زیرِ تربیت نیول افسران کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے عوامی خدمات کی بہتری، شفافیت اور مؤثر طرزِ حکمرانی کیلئے متعارف کروائی گئی جدید ڈیجیٹل اصلاحات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات بارے آگاہ کرنا تھا۔ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کا ایک اہم ذیلی ادارہ ہے۔ پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جرنلز وقار نعیم قریشی اور سید قاسم افضال نے وفد کو پنجاب بھر میں نافذ کیے گئے ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں اور ان منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جنہیں دیگر صوبوں نے بطور ماڈل اختیار کرتے ہوئے اپنایا ہے۔

لاہور سے مزید