• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون سیزن کے پیش نظر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے پیشگی انتظامات شروع

لاہور(خصوصی رپورٹر)مون سون سیزن کے پیش نظر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے پیشگی انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ اربن فلڈنگ سے شاہراہوں اور پلوں کو محفوظ بنانے کے لیے فیلڈ فارمیشنز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، اسپیشل سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز اور چیف انجینئرز نے شرکت کی۔

لاہور سے مزید