لاہور (خبرنگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (سالانہ) امتحانات 2026ء کے لیے رول نمبر سلپس کا باقاعدہ اجراء کر دیا ہے۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق امتحانات کا باقاعدہ آغاز 15 جون سے ہو رہا ہے، امیدوار اپنی رول نمبر سلپس لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے فوری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔