کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیرماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے کے ذریعے مسائل کافوری اور موثر حل یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے حکومت کی پالیسی کے مطابق ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے تاکہ تمام بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچ سکیںانہوں نے کہا کہ سڑکوں، نکاسی آب، ماحولیات کے تحفظ اور دیگر عوامی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکےانہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو انکے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر میسر ہوں اور ان کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔