کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میںنیب بلوچستان نے گورنمنٹ بوائز سنڈیمن ہائی سکول کوئٹہ میں نیب کے کام کا طریقہ کار اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلباءکے کردارکے عنوان سے ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیانیب بلوچستان کے افسران کے ایک وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب بلوچستان خرم شہزاد کی قیادت میں طلباء اور فیکلٹی ممبرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلباء معاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریںانہوں نے طلباءکو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں اور بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتااقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گرداناگیا پرنسپل گورنمنٹ سنڈیمن ہائی سکول کوئٹہ طارق ڈینیل نے بھی خطاب کیا۔