• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیشہ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن قابلِ ستائش ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیشہ پوائنٹس پر کریک ڈاؤن کو دیر آید درست آید کے مصداق قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں شیشہ پوائنٹس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن قابلِ ستائش اور خوش آئند اقدام ہے تاہم اس مہم کو صرف شیشہ پوائنٹس تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ ہر قسم کے منشیات کے اڈوں اور سپلائی نیٹ ورکس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جانی چاہیئے اگر انتظامیہ کو غیرقانونی پوائنٹس کی معلومات حاصل ہوسکتی ہیں تو منشیات کے ٹھکانوں اور ان کے سہولت کاروں سے بھی لاعلمی قابلِ قبول نہیںبیان میں کہا گیا ہے کہ نشہ کسی بھی شکل میں ہو معاشرے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید