کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹائون مکان آگ لگ گئی ۔ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق خان اچکزئی کے مطابق اطلاع ملتے ہی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی فائر بریگیڈ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس کے باعث آگ کو دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا اور مکان کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔