• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول مافیا کیخلاف کارروائی کی ضرورت ہے، مرتضی کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں پیٹرول مافیا کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی ضرورت ہے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں میں دوسروں کے ساتھ پاکستانی پٹرول کے نام پر ایرانی پیٹرول بیچنے والے بھی شامل ہیں یہ بات انہوں نے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ایرانی پیٹرول کی سرکاری قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کی تھی تاہم کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع میں یہی پیٹرول450سے 500 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہےیہ کھلی لوٹ مار اور عوام کا استحصال ہےحکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے۔
کوئٹہ سے مزید