• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ,4 ایرانی پٹرول پمپ سیل،مالکان گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی کارروائی 4 ایرانی پٹرول پمپ سیل کرکے 4 مالکان کو گرفتار کرلیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی امیر حمزہ بلو کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین نے کاسی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور قائم چار ایرانی پٹرول پمپوں کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید