کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعاتِ بلوچستان کےکابینہ اراکین نے بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کےبجٹ میں بلوچستان کی تمام سرکاری جامعات کے لیے کم از کم 15 ارب روپے مختص کیے جائیں اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش سنگین مالی بحران کے خاتمے کے لیے خصوصی مالی پیکیج کا فوری اعلان کیا جائےبلوچستان کی جامعات، بالخصوص یونیورسٹی آف بلوچستان، شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیںکابینہ اراکین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 سے ریٹائر ہونے والے 150 سے زائد اساتذہ اور ملازمین کو پنشن اور ریٹائرمنٹ واجبات کی مد میں تاحال ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا گیااسی طرح حاضر سروس ملازمین کے جنرل پروویڈنٹ فنڈ (GP Fund) کی ادائیگی کے لیے جمع کروائی گئی سیکڑوں درخواستیں کئی برس گزرنے کے باوجود التوا کا شکار ہیںحالانکہ یہ رقم ملازمین کی ذاتی جمع پونجی اور امانت ہےبیان میں کہا گیا کہ مالی بحران کا جواز بنا کر جامعات میں اساتذہ اور ملازمین کے منظور شدہ الاؤنسز اور مراعات مرحلہ وار ختم کی گئیں۔