• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ڈرونز اور میزائل حملوں کے بعد کویت ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی ڈرونز اور میزائل حملوں کے بعد کویت ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اس حوالے سے کویتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے میں ایئر پورٹ پر متعدد تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کویتی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے سے ایئر پورٹ پر کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، پروازوں کو اگلے نوٹس تک معطل اور دیگر ایئر پورٹس کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران نے امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹر، ایئر بیس اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسداران نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر حملے کے بعد ایک جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید