• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور امریکا کے مذاکرات جاری ہیں، بات چیت رکنے کی خبریں غلط ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے تعطل سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت مسلسل جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کر دی تھی، تاہم یہ خبریں غلط اور گمراہ کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے اور گزشتہ 3، 4 دنوں سے دونوں فریق رابطے میں رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلے گا، اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم انہوں نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب معاہدہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے ایرانی قیادت سے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔ایران 47 سالوں سے جو کررہا ہے، مزید ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید