لاہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) رائے ونڈ میں 12سالہ لڑکا گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔ علی حیدر کو فوری طور پر زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق شہر اور گردونواح میں پتنگ بازی پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا، جس کے باعث اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔