کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں شوہر بیوی کو قتل کرنے کے بعد تھانے پہنچ گیا، ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
عدالت میں پولیس نے بتایا کہ ملزم جرم کا اعتراف کر چکا ہے، آلہ قتل برآمد اور کریمنل ریکارڈ چیک کرنا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کو گھریلو جھگڑوں کے باعث لوہے کی راڈ سے قتل کیا گیا، ڈیوٹی افسر کے مطابق ملزم نے ذاتی رنجش پر بیوی کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔
جس پر پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا، موقع سے آلۂ قتل، لوہے کی راڈ بھی برآمد کر لی گئی۔
مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ واقعے کے وقت گھر میں کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔