• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا گلگت کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینےکا وعدہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کا وعدہ کردیا۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کی ساری جماعتوں اور ریاستی اداروں کے درمیان معاہدہ ہونا چاہیے کہ سرمایہ کس طرح لگایا جائے گا، یہاں کے وسائل سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے گلگت میں سڑکیں بنانے کی کوشش کی، لیکن ان کا دور ختم کردیا گیا، اگر ن لیگ کو اس الیکشن میں موقع دیں گے تو ن لیگ اس علاقے کو سنوارے گی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ترقی ن لیگ کے دور میں ہوئی ہے، این ایف سی میں بھی آپ کا شیئر دلوائیں گے، چشمے، آبشار، نالے گزر رہے ہیں لیکن یہاں بجلی نہیں، یہاں ہوائیں چلتی ہیں، پن چکی لگنی چاہیے، سولر سسٹم ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید