لاہور(کرائم رپورٹرسے) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر کے اضلاع کو تفصیلی ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق محرم الحرام میں صرف منظور شدہ اور لائسنس یافتہ جلوسوں اور مجالس کی اجازت ہوگی، جبکہ تمام مذہبی اجتماعات مقررہ اوقات، روایات اور اجازت ناموں کے مطابق منعقد ہوں گے۔ترجمان محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ امام بارگاہوں، جلوسوں، حساس تنصیبات، مارکیٹوں اور رش والے مقامات پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔