لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے صوبائی وزیر کو ادارے کی کارکردگی ، رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف اور وصولیوں بارے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ ٹیکس کلچر کے فروغ اور شفافیت سے صوبے کی آمدن میں اضافہ ،ترقی کے نئے باب کھولے گا۔