• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،خواجہ سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نالوں کی ڈی سلٹنگ اور موک ایکسرسائزز کا بھی جائزہ لیا گیا ،ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے اجلاس کو مون سون بارشوں اور تیاریوں بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ریسکیو آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ صوبائی کابینہ نئے ویئر ہاوسز کے قیام کیلئے 7.17 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے چکی ہے ۔
لاہور سے مزید