• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ سلیمان، سی ٹی ڈی سے مقابلہ، کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

لاہور (کرائم رپورٹر)کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے دوران ایک اہم کمانڈر سمیت دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے پنجاب کے قبائلی اور پہاڑی علاقے کوہ سلیمان میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک گروہ کا سراغ لگا لیا، جس کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپ میں ایک اہم کمانڈر سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی اپنے دو زخمی ساتھیوں کو لے کر پسپا ہو گئے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹی ٹی پی کے 12 سے 15 مسلح افراد پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کے راستے تمن قیصرانی کے قبائلی علاقے میں داخل ہوئے تھے۔
لاہور سے مزید